زینب کے خاندان کو انصاف کی فراہمی حکومت اور عدلیہ کا بہترین کارنامہ ہے: انعام المنان
ڈیر ہ غازی خان ( بےورو رپورٹ ) زینب کے قا تل عمران علی کو 4مرتبہ سزائے موت کا حکم دینے کے فیصلے کی تحسین کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی سیکرٹری جنرل انعام المنان قریشی نے ایک بیان میںکیاانہوں نے کہا کہ مظلوم خاندان کو فوری انصاف فراہم کرنا حکومت اور عدلیہ کا بہترین کا رنامہ ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ دیگر 7بچوں کے مقدمات جو زیر سماعت ہیں ان کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت جب کہ زینب کے قاتل کو سر عام پھانسی کی سزا دی جائے تاکہ دیگر جرائم پیشہ افراد عبرت حاصل کریں ۔
انعام المنان