پی ٹی آئی ڈیرہ کے عہدیداروں کو ہٹانے کیلئے تحریک انصاف ورکرز اتحاد کا دھرنا
ڈیرہ غازی خان( نامہ نگار) تحریک انصاف کے کارکنوں کی شکایت پر ضلعی صدرملک محمد اقبال ثاقب ، سٹی صدر اخوند ہمایوں رضا کو عہدہ سے معطل کیا گیا، لیکن کارکنوں سے مشاورت کے بغیر صوبائی صدرمحمد اسحاق خان خاکوانی سے دنوں کو بحال کر دیا ، جبکہ تحریک انصاف ورکرز اتحاد بنا کر پارٹی کے متحرک اور نظریاتی کارکن پارٹی قیادت کی توجہ بار بار اس طرف دلاتے رہے گزشتہ روز تحریک انصاف ورکرز اتحاد کے ضلعی آفس پر پارٹی کارکن جمع ہوئے تحریک انصاف ورکر ز اتحاد کے صدر ذوالقرنین خان نتکانی ، رہنما¶ں سردار احمد خان نیازی، مجاہد حسین ببلی، زاہد امین کی قیادت میں قافلہ ملتان روانہ ہوا، ملتان میں صوبائی صدر محمداسحاق خان خاکوانی کی رہائش گاہ پر کارکنوں نے دھرنا دیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا اور ضلعی و سٹی صدر کو فوری عہدوں سے معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ پارٹی کارکنوں کا موقف تھا کہ سردار احمد علی خان دریشک، ملک محمد اقبال ثاقب، اخوند ہمایوں رضا کھوسہ لغاری سرداروں کے ایجنٹ ہیں اور الیکشن میں لغاری کھوسہ سرداروں کو کامیاب کرانے کے لئے کمزور امیدوار کھڑے کرنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف ورکرز اتحاد نے محمد اسحاق خان خاکوانی کی رہائش گاہ پر ان کی غیر موجودگی میں زبردست مظاہرہ کیا اور دونوں عہدیداروں کے خلاف نعرہ بازی کی۔ اور اعلان کیا کہ دونوں کو عہدوں سے فوری فارغ نہ کیا گیا تو تحریک انصاف ورکرز اتحاد 9 مارچ کو چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور کے باہر احتجاج کرے گا۔
دھرنا