مہاجر خواتین نے کبھی باطل کے آگے سر نہیں جھکایا‘ مہاجر قومی موومنٹ
کراچی (خصوصی رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے سیکریٹری جنر ل نے آفاق احمد کی رہائش گاہ پر شعبہ خواتین سے تعلق رکھنے والی اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا کردار ہرآزمائش اورسخت گھڑی میں مثالی رہا ہے، چاہیے وہ تحریک پاکستان کی آزادی کی جنگ ہو یا مہاجر حقوق کی بقاء کی خواتین کی قربانیاں اور صلاحیت منفرد رہی ہیں۔شاہد فرازنے کہاکہ چیئر مین آفاق احمد کا پیغام امن ،محبت اور علم سے دوستی گھر گھر پہنچانے میں جس طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مہاجر خواتین کی صلاحیتیں مردوں سے کسی بھی طرح کم نہیں خواتین نے تمام تر جبروظلم کے باوجود کبھی بھی باطل کے آگے سر نہیں جھکایا اور حق اور سچ کا جھنڈاہمیشہ بلند رکھا ۔ شاہد فراز کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ قوم کی بیٹیوں کو تعلیم یافتہ،بااختیار اور باشعور بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے،چیئرمین آفاق احمد کی خصوصی ہدایات پر جہاں اسکولوں کو گود لینے اور نئے تعلیمی اداروں کے قیام کیلئے انتظامات آخری مراحل میں ہیں وہیں خواتین تعلیم یافتہ اور ہنر مند بنانے کیلئے وظائف کا سلسلہ بھی شروع کیا جارہا ہے۔
مہاجر موومنٹ