ملیر کینٹ کے قریب سے مسخ شدہ لاش برآمد، شناخت نہ ہوسکی
کراچی( کرائم رپورٹر) ملیر کینٹ میں ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد ، مختلف علاقوں میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ کی چیک پوسٹ نمبر پانچ کے قریب سے ایک شخص کی دس پندرہ روز پرانی لاش ملی جس کی عمر تقریبا 35 سال تھی۔ پولیس کے مطابق لاش پرانی ہونے کی وجہ سے مسخ ہوگئی تھی اور فوری طور پر مرنے والے کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ادھر لانڈھی میں اسپتال چورنگی کے قریب نوجوان لڑکی 20 سالہ عاصمہ دختر محمد رفیق نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی جب کہ شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص 45 سالہ حسن شاہ ولد نور محمد شاہ زخمی ہوگیا۔
لاش برآمد