طلال چوہدری اور دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیسز کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان میں (آج) پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دور ان وزراءطلال چوہدری‘دانیال عزیز‘انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت سمیت تاہم مقدمات سنے جائیں گے اس سلسلے میں چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ایک لارجر بینچ سمیت سات بینچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں لارجر بینچ (آج) پیر کو پنجاب پولیس کے افران کے آﺅٹ آف ٹرن پروموشن کے خلاف درخواستیں سنے گا ۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وفاقی وزیر دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت بھی (آج)پیرکو ہوگی ۔ چیف جسٹس کی سربراہی تین رکنی بینچ بدھ کو انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017کے خلاف درخواستوں کی سماعت کریگا ۔اس کے علاوہ پیر سے شروع ہونے والے ہفتے کے دور ان اسلام آباد میں مار گلہ اور ایبٹ آباد میں لورا کے پہاڑوں میں پتھروں اور درختوں کی کٹائی کےخلاف از خود نوٹس کیس ¾ میڈیا کےلئے ضابطہ اخلاق طے کر نے سے متعلق ”میڈیا کمیشن رپورٹ “کیس ¾ نادرا کی جانب سے بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو جاری کئے جانے والے شناختی کارڈ ”نائیکوپ “اور پاکستان اور ریجن کارڈ ”پی او سی “کی ناقابل بر داشت قیمتوں کے خلاف از خود نوٹس کیس ¾ ماربل اور سٹون کی کرشن اور گرائنڈنگ سے خطرناک دھول کے اخراج کی بناءپر ایک سو سے زائد مزدوروں کی اموات کے حوالے سے از خود نوٹس کیس ¾ سر کاری ٹی وی کے ایم ڈی کی عدم تقرری سے متعلق از خود نوٹس کیس ¾ کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کے خلاف ازد خونوٹس کیس ¾ جان بچانے والی ادویات کی ناقابل داشت حد تک مہنگی قیمتوں کے خلاف از خود نوٹس کیس ¾ اسلام آبادکے ایک ہسپتال میں ایک مزدور کے گردے کی بغیر اجازت اور غیر قانونی منتقلی کے خلاف از خود نوٹس کیس ¾ بنی گالہ کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کےخلاف عمران خان کی درخواست سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی ۔
سماعت آج