افغانستان سے دہشت گرد حملوں کے پیچھے بھارت ہے‘ جنگ مسلط کی تو منہ توڑ جواب دینگے : خواجہ آصف
سیالکوٹ (نامہ نگار) وزیر خارجہ پاکستان خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ یہاں سے بیس پچیس کلو میٹر دور مشرق میں جس دشمن کی سرحد ہے وہی دشمن ہماری مغربی سرحد سے بھی آپریٹ کر رہا ہے۔ ہماری گلی کوچوں میں جو دہشت گردی ہے، وہ افغانستان کی سرزمین جو دہشت گرد حملے ہوتے ہیں اور لائن آف کنٹرول یا ورکنگ باو¿نڈری کے اوپر جو خلاف ورزیاں ہوتی ہیںاور ہمارے پرامن شہری شہید کئے جاتے ہیں۔ اس کا سارا منبع ہمارا مشرقی ہمسایہ بھارت ہے۔ ہم نے اپنے دوست اور دشمنوں میں تمیز کرنی ہے اور اپنے ہمسائیوں کیساتھ پرامن زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ دھشت گردی کے خلاف ہمارے بیٹوں ، فوجیوں ، پولیس، رینجرز اور پیرا ملٹری کے جوانوں نے جانوں کی قربانی دی۔ دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں کہتی ہیں کہ ہم نے دہشت گردی ختم کرنی ہے، 16، 16 سال سے افغانستان میں بیٹھے ہوئے ہیں کچھ بھی حاصل نہیں جو کہ پاکستان کی بہادر افواج ، پولیس اور قوم نے متحد ہو کر حاصل کیا ہے لیکن جب جنگ مسلط کی جاتی ہے چاہے وہ دہشت گردی کی صورت میں ہو یا لائن آف کنٹرول، ورکنگ باو¿نڈی کی خلاف ورزی کی صورت میں ہو اور جب جنگ مسلط کی جائے گی تو اس کا ٹھوک کر منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں ضلع بھر کے طلباءاور طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اگلے ماہ سینٹ کے الیکشن ہونگے اور جولائی میں عام انتخابات ہونگے ۔ جولائی میں انتخابی سنٹر لگیں گے اور عوام ہمارا امتحان لیں گے۔
خواجہ آصف