میٹرو کیس میں نیب حکام نے سابق کمشنر سمیت 25 افسران و دیگر ذمہ داروں کو آج طلب کر لیا
ملتان (کرائم رپورٹر) میٹرو کیس میں نیب حکام نے سابق کمشنر سمیت 25 افسران و دیگر ذمہ داروں کو آج طلب کر لیا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نیب حکام نے ملتان میٹرو منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہیں اس بارے معلوم ہوا ہے کہ نیب حکام نے سابق کمشنر ملتان اسد اﷲ‘ سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عرفان الٰہی‘ سابق سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پی اینڈ ڈی بورڈ عارف انور بلوچ‘ سابق سینئر چیف ٹرانسپورٹ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سہیل اختر شہزاد‘ چیف ٹیکنیکل پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ خالد جاوید‘ ایم ڈی اے افسران‘ آپریشنز منیجر‘ سنہری بنک کراچی اور آپریشنز منیجر حبیب بنک لاہور سمیت 25 افسران کو آج کیس کی تحقیقات کے لئے طلب کر لیا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق ڈی سی او ملتان زاہد سلیم گوندل کو آئندہ ہفتہ طلب کیا جائے گا واضح رہے کہ نیب حکام نے میٹرو منصوبے کا تمام ریکارڈ جمع کر لیا ہے اور مذکورہ افسران سے تحقیقات کے دوران کرپشن کیس میں ان کے کردار کا تعین کیا جائے گا۔
ملتان میٹرو