نواز شریف ، زرداری نے مایوسیاں دیں ، اگلی باریاں مانگ رہے ہیں : سراج الحق
پشاور(بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجودہ سیاسی نظام فیل ہوگیا سابق وزیراعظم کہتے ہیں عدالتوں میں انصاف نہیں مل رہا چارمرتبہ حکومت میں رہے عدالتی نظام کیوں ٹھیک نہیں کیا ؟ ہسپتالوں کو ٹھیک نہیں کیاگیاتو ذمہ دار کون ہے ملک میں غربت، بیروزگاری، بیماریاں ودیگرمسائل بڑھ رہے ہیں یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں پھرحکومت کر نے دو ،یہ مزید حکمرانی کرکے عوام کا باقی ماندہ خون بھی چوسنا چاہ رہے ہیں سینیٹ کے الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ہورہی ہے،ارکان اسمبلی کی خریداری کیلئے منصوبہ بندی ہورہی ہے جن لوگوں کے اسمبلی میں چاربند ے ہیں انہوں نے بھی دوبندے کھڑے کئے ہیں جسکا سیاست سے سروکارنہیں وہ بھی سینیٹر بننے کے خواہش مند ہیں جب اسمبلی میں کبابی،شرابی، سمگلر، غنڈے، مافیا آئیں گے تو وہ دوسروں کاگلہ کاٹیں گے نوازاورزرداری کاکوئی پروگرام نہیں صرف دولت بنانااورعوام کا خون چوسنا باہربنگلے لینا قوم کی دولت باہرلے جاناہے، جب اس طرح کی قیادت ہوگی تو ٹرمپ تو دھمکیاں ہی دے گا ایم ایم اے بن رہی ہے ملک کا نظام ہم ہی ٹھیک کریں گے ہم ہی احتساب کریں گے ملک کی تقدیربدلیں گے ہمارے نظام میں چیف جسٹس کے ہاتھ میں قرآن پاک ہوگا اسلامی نظام قائم ہوگا خواب شرمندہ تعبیر ہونگے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے واپڈا کالونی تارو جبہ نو شہرہ میں جلسہ عام سے خطا ب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان ، ضلعی امیر انوار الاسلام ، جوا د نبی سینا اور صہیب الدین کا کاخیل نے بھی خطاب کیا جلسہ سے امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ راؤ انور یونیفارم میں ایک بڑا دہشت گرد ہے جسے سندھ کے ایک بڑے ڈاکو نے لائسنس ٹو کِل دے رکھا ہے راؤ انوار قبائلی عوام کا مجرم اور 450 انسانوں کا قاتل ہے ایسے قاتل اور اس کو پالنے والے ان سیکولر لیڈر وں کا انجام بھی عبرتناک ہو نا چاہئے عوام 2018 کے عام انتخابات کو ان قاتل سر پرستوں کیلئے عبرت کا سال بنا دیں ان حکمرانوں سے خیر کی کو ئی توقع نہیںان لٹیروں نے ستر سال میں پاکستانیوں کے نام پر 84 ارب ڈالر کا قرض لیکر بیرون ملک جائیدادیں اور اکاؤنٹ بنائے جماعت اسلامی اس ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے قائم کی گئی اسلامی نظام ہی کرپشن اور حقوق کے غصب کرنے کا توڑ ہے جماعت اسلامی قوم کو موروثی سیاستدانوں اور امریکی گماشتوں سے نجات دلانے کے لئے برسر پیکار ہے جماعت اسلامی ہی پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنا سکتی ہے ہماری جنگ ان لٹیروں سے ہے ان سے حقوق چھین لینے کا وقت آگیا ہے ہمارے حکمران اسلام کیخلاف خلاف ٹرمپ کی صف میں کھڑے ہیں اسی لئے ہماراقبلہ اول یہودیوں کے قبضہ میںہے عوام2018 ء کے الیکشن کو جماعت اسلامی کیساتھ مل کر دین و وطن کو لوٹنے والے ان درندوں کی ضمانتیں ضبط کرکے ان لٹیروں کو جیلوں میں بند کر دینے کا سال بنادینگے
سینیٹر سراج الحق