لودھراں کے عوام کے فیصلے کی گونج عام انتخابات میں بھی سنائے دے گی شہباز شریف
لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لودھراں کے عوام کے فیصلے کی گونج عام انتخابات میں بھی سنائے دے گی۔2018کے الیکشن میں پاکستان کا ہر حلقہ لودھراں بن جائے گا۔ نیازی صاحب سن لیں فیصلے ایمپائر کی انگلی سے نہیں ،عوام کے انگوٹھوں سے ہوتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے عوامی نمائندوں اور ورکرزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی بے لوث خدمت کر کے دل جیت لئے۔ ہم دلوں تک جانے والے راستے بناتے ہیں۔ تعلیم، صحت، زراعت سمیت ہر شعبے میں تاریخ ساز پراجیکٹ لانے کا اعزاز حاصل کیا۔ وطن عزیز اقوام عالم میں سر بلند ی اور خود کفالت کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے معاشی انقلاب کی راہ پر گامزن ہو چکا ۔ بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت روز گار کے لاکھوں مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہی وطن عزیز کو توانائی بحران اور دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلائی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ترقی میں رکاوٹےں ڈالنے والے ملک وقوم کے خےر خواہ نہےں ۔ عوام ترقی کا سفر روکنے اور ملک کو مسائل میں دھکیلنے کا جرم کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے ۔خیبر پی کے کے عوام بھی خالی نعرے لگانے والوں سے متنفرہو چکے۔یہ عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان آگے بڑھے سیاست اصل میںدیانت اور ایمانداری کے ساتھ عوام کی خدمت کا نام ہے۔اب یہاں الزام تراشی نہیں‘ صرف خدمت کی سیاست ہو گی ۔
شہبازشریف