ایرانی مسافر طیارہ اصفہان کے قریب گر کر تباہ 66 افراد جاں بحق
تہران (ایجنسیاں) ایرانی مسافر طیارہ اصفہان کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 66 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق طیارہ مسافروں کو تہران سے لے کر یسوج جا رہا تھا کہ پرواز کے کچھ دیر بعد اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ اصفہان کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 60 مسافر اور عملے کے 6 ارکان شامل تھے۔ طیارہ گرنے کی اطلاع کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئیں۔ ایرانی حکام نے بھی طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ خراب موسم کے باعث امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے مسافر طیارہ رڈار سے غائب ہوگیا تھا۔ مسافر طیارے کا رخ تہران سے جنوب مغربی شہر کی جانب تھا۔
ایرانی طیارہ