یاسین ملک کی رہائی کیلئے عالمی سطح پر مہم چلاؤں گی: مشعال ملک
اسلام آباد (این این آئی)حریت راہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک دہشتگرد نہیں حریت پسند راہنماء ہیں،یاسین ملک کو بھارتی فوج نے مظالم کے ذریعے زندہ لاش بنا دیا ہے،یاسین ملک کے کھانے میں شیشے پیس کر ڈالے جاتے ہیں ٗیاسین ملک کو علاج کیلئے بیرون ملک منتقلی کا مطالبہ کرتی ہوں،یاسین ملک کی صحت سے متعلق شدید تشویش ہے۔ اتوار کو لارڈ نذیر کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ لارڈ نذیر پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگرکر رہے ہیں، یاسین ملک کی سلو پوائزنگ کی جا رہی ہے،جیل میں ناقص خوراک دی جاتی ہے،حالت انتہائی خراب ہے،یاسین ملک کو مصنوعی تنفس پر رکھا گیا ہے،یاسین ملک دہشتگرد نہیں حریت پسند ہیں،یاسین ملک کو بھارتی فوج نے مظالم کے ذریعے زندہ لاش بنا دیا ہے،یاسین ملک کے کھانے میں شیشے پیس کر ڈالے جاتے ہیں،یاسین ملک کو دیکھنے کیلئے ترس گئی ہوں،بیوائوں جیسی زندگی گذار رہی ہوں،میری بیٹی اپنے باپ سے ملنے کو ترس رہی ہے،یاسین ملک کی رہائی کیلئے عالمی سطح پر مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے،یاسین ملک کو آنے دیا جا رہا نہ مجھے جانے دیا جا رہا ہے،یاسین ملک کو علاج کیلئے بیرون ملک منتقلی کا مطالبہ کرتی ہوں،یاسین ملک کی صحت سے متعلق شدید تشویش ہے،بھارت غیر اعلانیہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہے،مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں قیام امن ممکن نہیں،پاکستان میں ہونے والی تمام دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے، یاسین ملک سیاسی قیدی ہیں، ایل او سی پر بھارتی جارحیت میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا اثر بڑھتا جا رہا ہے۔
مشعال ملک