سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری‘ کاغذات نامزدگی کی واپسی آج ہو گی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)چاروں صوبوں سے سینٹ کی خالی ہونے والی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کاغذات نامزدگی آج واپس لے سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا کام ہفتہ کو مکمل ہوگیا۔پنجاب اور سندھ سے بارہ بارہ اور خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے گیارہ گیارہ نشستوں پر انتخاب 3مارچ کو ہوگا، چاروں صوبوں سے سینٹ کی خالی ہونے والی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست اتوار کوجاری جبکہ کاغذات نامزدگی آج واپس لئے جا سکیں گے۔
کاغذات نامزدگی