واٹر بورڈ ملازمین نے تعطیل کے باوجود شہری مسائل حل کئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) واٹر بورڈ کے عملے نے لگاتار چوتھے اتوار کو ہفتہ وار تعطیلات قربان کر کے شہریوں کی جانب سے ملنے والی فراہمی و نکاسی آب کی شکایات کا ازالہ کیا جبکہ شہر کے مختلف پمپنگ اسٹیشنوں پر صفائی ستھرائی‘ خودرو جھاڑیوں کا خاتمہ اور پمپنگ اسٹیشن کی مشینری کی رنگ و روغن کا کام انجام دیا۔