خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران میں ہفتہ فلم ختم
کراچی (کلچرل رپورٹر) خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی نے انقلاب اسلامی کے انتالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ایرانی فلم میلہ کا اہتمام کیا جو ایک ہفتے تک جاری رہا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی معروف اداکار و ہدایتکار جاوید شیخ تھے انہوں نے اپنی تقریر میں فلمی میلے کے انعقاد کو سراہا اور اسے پاکستانیوں کیلئے خوبصورت تحفہ قرار دیا۔ خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر محمد رضا باقری نے انقلاب سے پہلے اور بعد کی ایرانی فلمی صنعت کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔