تحریک انصاف کی ممبر سازی عروج پر ہے: خرم شیر زمان
کراچی(نیوز رپورٹر) سندھ میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر اورپی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں تحریک انصاف ایک مضبوط سیاسی قوت بن چکی ہے اور اقتدار میں آکر ملک کو حقیقی معنوں میں جمہوری اورفلاحی ریاست بنائیں گے۔ یہاں کے عوام دیگر پارٹیوں سے مایوس ہوچکے ہیں۔ ممبر سازی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔