بلدیہ کورنگی میں علاقائی خوبصورتی کے حوالے سے اقدامات تیز
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کے تمام محکمے ضلع حدود میں علاقائی ترقی اور عوام کو بنیادی بلدیاتی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے اقدامات تیز کردئیے ‘ضلع کورنگی کے یونین کمیٹیز کے نمائندے عوامی خدمت میں مصروف عمل ہوگئے علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی ‘روشنی کے انتظامات کی بہتری اور علاقائی خوبصورتی ے انتظامات کی مکمل نگرانی میں انجام دئیے جانے لگے چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ عوام اور منتخب نمائندوں کے ساتھ متحد ہو کر ضلع کورنگی کو مسائل سے نجات دلا ئیں گے ضلع کورنگی کی تمام یونین کمیٹیز کو مضبوط بنا کر گلیوں اور محلوں کی سطح پر بلدیاتی مسائل کو حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے انشا اللہ منتخب نمائندوں کی ٹیم کے ہمراہ بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا ئیں گے ان خیالات کا اظہار چیئرمین سیدنیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے چیئرمین‘ وائس چیئر میں اور وارڈز کونسلرز کے ہمراہ ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر یونین کمیٹیز کے نمائندوں کی نگرانی میں جاری بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔