گورنمنٹ پریمیئر کالج ناظم آباد (صبح) محفل حمد و نعت اور قرأت کے مقابلے
کراچی (نیوز رپورٹر) گورنمنٹ پریمیئر کالج نارتھ ناظم آباد (صبح) میں حمد و نعت‘ قرأت اور اسپورٹس کے پروگرام منعقد کئے گئے اور سیرت النبیؐ پر طلبہ نے تقاریر کیں جس پر طلبہ کو اول‘ دوم اور سوم انعامات دئیے گئے‘ نظامت محمد رئوف انصاری نے کی۔ پروگرام کی معاونت پروفیسر اویس جبکہ پروفیسر کوکب صدیقی‘ پیر صغیر عمران کامل اور کاشف خواجہ (اسپورٹس انچارج) بھی شریک تھے۔ بعدازاں پرنسپل سید راحت علی نے طلبہ و اساتذہ سے خطاب کیا اور انعامات تقسیم کئے۔