جماعت اسلامی کا نادرا کے خلاف دھرنا کل ہو گا
کراچی (نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے دو مرتبہ ہجرت کرنے والے بہاری اور پشتو بولنے والے پختون اور بنگلہ زبان بولنے والے محب وطن پاکستانی ہیں ان کو شناختی کارڈز سے محروم کرنا سراسر ظلم اور زیادتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضیاء الحق کالونی میں نادرا کے خلاف جلسے سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسے سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ نادرا کے خلاف کل ایک بجے دن ڈی جی نادرا آفس پر دھرنا دیا جائے گا۔