پشاور :موٹر وے ٹول پلازہ سے فرار ہونے والی مشکوک گاڑی پکڑی گئی ،3 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد
پشاور موٹر وے ٹول پلازہ سے فرار ہونے والی مشکوک گاڑی میں سوار تین افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔ اتوار کو ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق مشکوک گاڑی موٹر وے ایم ون پر ایمرجنسی باکس 455 پر کھڑی تھی گاڑی میں ایک شخص اور عورت سوار تھی جبکہ ایک شخص باہر کھڑا تھا جس کے ہاتھ میں پستول تھا۔ موٹر وے پولیس نے مشکوک گاڑی کو دیکھ کر ہوٹر بجایا تو باہر جو بندہ تھاہ گاڑی کے اندر جا کر ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا اور دوسرے بندے کو پیچھے بیٹھنے کا اشارہ کیا تاہم پولیس کو دیکھ کر گھبراہٹ میں گاڑی بھگا کر لے گیا جبکہ باہر والے شخص کو پولیس نے پکڑ کیا۔ بعد ازاں ڈی پی او نوشہرہ کے مطابق پولیس نے مشکوک کار کو طورو کے مقام پر پکڑ کر کار میں سوار افراد کو گرفتار کرلیا۔