نارووال: ڈاکٹر نے آپریشن کرکے خاتون کے پیٹ سے 4 کلو سے زائد وزنی رسولی نکال دی
نارووال (نامہ نگار) گائنا کالوجسٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال شکرگڑھ ڈاکٹر آمنہ شاہد نے 32 سالہ خاتون کے پیٹ سے آپریشن کرکے چار کلو سے زائد وزنی پانی نما تھیلی نکال دی۔ ڈاکٹر آمنہ نے بتایا کہ خاتون کے پیٹ میں رسولی اگر آپریشن کرکے نہ نکالی جاتی تو مریض کے پیٹ میں پھٹ کر نقصان کر سکتی تھی۔تین گھنٹے کے کامیاب آپریشن کے بعد ڈاکٹر آمنہ نے یہ پانی نما تھیلی نکال لی۔ لیڈی ڈاکٹر کا کہنا تھا اب اللہ کے فضل سے مریض کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔
رسولی