وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کے علاقے کو ریڈ زون قرار دینا ہوگا۔
کوئٹہ ایئرپورٹ پر میڈیا سےگفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سازش کے تحت کوئٹہ کے حالات خراب کیئے جا رہے ہیں۔ سیکیورٹی کا دوبارہ جائزہ لینا ہو گا عوام کی حفاظت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی آئی جی فرنٹئیر کور اور دیگر حکام سے ملاقات ہو گی۔ دیکھنا ہے کہ لشکر جھنگوی کے ساتھ کون کون سے تنظیمں شامل ہیں۔