ادکارہ ریما خان کو لاہورچڑیا گھر کا ایمبسڈر مقرر کر دیا گیا، ادکارہ نے ہرن کے دو بچوں کو گود لیا
فلم سٹارریما خان کو ایک تقریب میں لاہورچڑیا گھر کا سفیرمقررکیا گیا۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے ادکارہ ریما خان نے کہا کہ کہ چڑیا گھر صرف تفریح کی جگہ نہیں بلکہ یہاں موجود جانوروں کو انسانی محبت کی بھی ضرورت ہے۔ ایک سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے بعد ان کی نئی فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ایک سوال پر ریما نے بتایا کہ وہ اس سال کے اختتام تک گھر والوں کی مرضی سے شادی کرلیں گی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ پاکستان ٹیم اچھا کھیلی تو ضرور ورلڈکپ جیتے گی۔