بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے بورڈ نے مصر کے لیے امداد کی 1.67 ارب ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری دے دی،اس رقم کو قرضوں کی ادائیگی اور کورونا متاثرہ ملکی معیشت کی بحالی کے اقدامات پر خرچ کیا جائے گا۔آئی ایم ایف کی نائب مینیجنگ ڈائریکٹر انتونیتی سائی نے گزشتہ روز جاری اپنے بیان میں کہا کہ ادارے کے بورڈ نے جون میں مصر کے لیے 5.2 ارب ڈالر کا ایک سالہ امدادی پروگرام منظور کیا تھا، موجودہ قسط کی ادائیگی سے اسے مجموعی طور پر 3.6 ارب ڈالر کی رقم ادا ہوجائے گی۔انھوں نے کہا کہ مصر کی حکومت نے کورونا وائرس اور اس سے متاثرہ معیشت کی بحالی کے لیے مثر انداز میں کام کیا ہے، تاہم وبا کے دوسری لہر کے باعث ملکی و عالمی معیشت کی بحالی کے لیے اب بھی غیر یقینی صورتحال ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024