چین کے چاند کے تحقیقاتی مشن چھانگ ای5-کے ذریعے جمع کردہ چاند کی سطح کے نمونے چین کی تحقیقی ٹیموں کے حوالے کردیئے گئے ۔سائنسدان غیر ارضی دنیا سے جمع کیے گئے ملک کے پہلے نمونوں کا ذخیرہ ، تجزیہ اور تحقیق کریں گے۔
چھانگ ای5-کا کیپسول جمعرات کی علی الصبح اندرونی منگولیا خوداختیار خطے میں اترا تھا، جو اپنے ساتھ چاند سے جمع کردہ نمونے واپس لایا تھا۔