سعودی ٹورازم اتھارٹی سردی آپ کے قریب ہے مہم کے تحت ملک کے صحرائی علاقوں میں سیاحت کو فروغ دے رہی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں زمین کا ایک وسیع رقبہ صحرا ہے، جو تین حصوں میں بٹا ہوا ہے النافود، الداحنا اور ایمپٹی کوارٹر۔ملک کے زیادہ تر قدرتی نخلستان اور پارک ان علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔سعودی شعبہ سیاحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ہائیکنگ کا شوق رکھنے والے صحرا کو پسند کریں گے کیونکہ اس میں پہاڑوں اور نخلستانوں کے حیرت انگیز مناظر ہیں۔صحرائی کیمپ، جنہیں کاشتاس کہا جاتا ہے، میں سال کا یہ وقت گھومنے پھرنے کے لحاظ سے سب سے زیادہ مناسب ہوتا ہے۔ سردی آپ کے گرد ہے مہم کے تحت اس جگہ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ روز مرہ کی زندگی کی ہلچل سے ایک پر سکون وقفہ محسوس کرواتی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38