تمام ترحکومتی اقدامات کے باوجود ملک میں پولیو کے نئے کیسز آنے کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ میں سولہ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، قلعہ عبد اللہ میں سولہ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مزید ایک کیس منظر عام پر آنے سے بلوچستان میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں اب تک 82 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق سندھ اور خیبرپختونخوا میں 22، 22 کیسز سامنے آئے جبکہ 14 بچوں کو پنجاب میں پولیو نے متاثر کیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024