منی لانڈرنگ کیس میں لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کی عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔ لاہور کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے گذشتہ سماعت کا دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ڈی جی نیب لاہور ریفرنس میں اشتہاری نصرت شہباز، سلمان شہباز، رابعہ عمران، اور ہارون یوسف سمیت دیگر اشتہاریوں کے اثاثے منجمد کرنے کی عمل درآمد رپورٹ آئندہ سماعت پر جمع کرائیں۔عدالت نے شہباز شریف خاندان کے خلاف نیب کے گواہ کو آئندہ سماعت پر جرح کے لیے دوبارہ طلب کر لیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق شہباز شریف کے وکلا نے مصروفیت کے باعث نیب کے گواہ پر جرح نہیں کی۔ نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں 16ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن میں سے 6ملزمان کو عدالت عدم حاضری کے باعث اشتہاری قرار دے چکی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024