گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقر نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آ رہی ہے، ملک میں موجودہ شرح سود 13.25 فیصد ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آرہی ہے، برآمد کنندگان سے تعاون اسٹیٹ بینک کی اولین ترجیح ہے۔
رضا باقر نے کہا کہ ملک میں شرح سود کم کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے، لوگوں کو ڈالر ریٹ بڑھنے کے بارے میں خدشات تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں موجودہ شرح سود 13.25 فیصد ہے، ماضی میں شرح سود 17 سے 18 فیصد تک رہی ہے.