صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا، حکومت کی جانب سے تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سندھ کے سرکاری اور نجی سرکاری تعلیمی اداروں میں 20 دسمبرسے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اسکول یکم جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔
اس سے قبل حکومت پنجاب نے سرکاری اور نجی سرکاری تعلیمی اداروں میں 20 دسمبرسے 5 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ پنجاب حکومت کے مطابق تمام اسکول 6 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔