بلوچستان میں پولیو وائرس کے دو نئے کیس سامنے آگئے ۔محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے علاقے مستونگ سے 14 ماہ کی بچی اور نصیرآباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی سے 16 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔رواں سال بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔اس سے قبل قلعہ عبداللہ سے 3، جعفر آباد سے 2، کوئٹہ اور ہرنائی سے ایک، ایک کیس سامنے آچکے ہیں.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38