اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کیلئے مرکزی کردار ادا کرتا رہے گا۔اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے میڈیا کے بعض حصوں میں وزیراعظم کے کوالالمپور سربراہ اجلاس کے حوالے سے ملائیشیاء کا دورہ منسوخ ہونے سے متعلق پھیلنے والی افواہوں کی تردید کی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کو ملائیشیاء کے دورے کی منسوخی کی وجوہات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اجلاس کے شرکاء کو خطے میں پاکستان کی تذویراتی دلچسپی خصوصاً اسلامی تعاون تنظیم میں اس کے اہم کردار سے بھی آگاہ کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد وقت کا تقاضا ہے اور پاکستان کسی مسئلے کی بجائے اتحاد کے فروغ پر مبنی حل کا حصہ بننے کا خواہشمند ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا یہ وژن ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ اور انکی فلاح و بہبود کیلئے تمام اسلامی ملکوں کی قیادت کے ساتھ ملکر کام کیا جائے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024