پاناما جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم (جے آئی ٹی)کی سربراہی کرنے والے واجد ضیا کا فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)سے تبادلہ کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کیبنیٹ سیکریٹریٹ کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے افسر واجد ضیا کو آئی جی ریلویز پولیس تعینات کیا گیا ہے۔ دوسرے نوٹیفکیشن میں آئی جی ریلویز پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمن خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔یاد رہے کہ واجد ضیا پاناما اسکینڈل سامنے آنے کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر بننے والی جے آئی ٹی کے سربراہ تھے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بننے والے ریفرنسز کا فیصلہ بھی بدھ کو محفوظ کیا گیا ہے اور ان کیسز میں واجد ضیا پر بھی جرح کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں جے آئی ٹی کے حوالے سے کہا تھا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(جے آئی ٹی)کے ممبران کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا اور ان کے خلاف کوئی بھی کارروائی بشمول تبادلے و تقرری سپریم کورٹ کے معزز چیف جسٹس کی جانب سے نامزد کیے گئے معزز نگران جج کو بتائے بغیر نہیں کی جا سکے گی .
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38