وزیراعظم عمران خان جنوری کے پہلے ہفتے میں مہمند ڈیم کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے بتایاکہ مہمند ڈیم کے سنگِ بنیاد کیتقریب میں وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار بھی شریک ہوں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مہمند ڈیم کے منصوبے کو وار ٹو واٹر کا منصوبہ کہہ سکتے ہیں، ہم ڈیم کی اوپننگ کرنے جارہے ہیں، ڈیم سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور 17 ہزار ایکڑ زمین سیراب ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ 54 سال پرانے ایشو کے حل کی طرف جارہے ہیں، مہمند ڈیم جہاں بننا تھا وہاں دہشتگردی جاری تھی، یہ مسئلہ کئی دہائیوں سے زیر التواء تھا۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پشاور کو پینے کا اتنا پانی دیں گے کہ ان کی آنے والی نسلیں تھک جائیں گی۔ فیصل واؤڈا بولے کہ ان سب لوگوں کو رلاوں گا جنہوں نے ملک کو اندھیرے میں رکھا، تعمیر کیلئے سوا 3 ارب ڈالر درکار ہیں، کسی سے بیرونی امداد نہیں لیں گے، واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے رواں برس 4 جولائی کو دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کا حکم دیا تھا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ بھی قائم کیا ہے جس میں فنڈریزنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024