سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف ارشد داد کی چینی سفیر سے ملاقات کی۔ دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اعزاز آصف بھی ملاقات میں موجود تھے۔ تحریک انصاف کے بیس رکنی وفد کے حالیہ دورہ چین پر بھی مفصل بات چیت کی گئی۔چینی سفیر کی جانب سے دورہ چین کی کامیاب تکمیل پر ارشد داد کو مبارکباد دی۔ تحریک انصاف اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مابین تعلقات میں تقویت پر مکمل اتفاق ہوگیا۔ دونوں جماعتوں کے مابین وفود کے آئندہ ہونے والے تبادلوں کے حوالے سے اہم امور پر بھی مفصل بات چیت ہوئی۔
ے مثال میزبانی پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کے شکرگزار ہیں، چین دورِ جدید میں کامیابی و سیاسی استحکام کا بہترین نمونہ ہے، چین کا پاکستان سے دہائیوں پر محیط رشتہ حکومت سے نکل کر عوامی سطح پر جڑیں پکڑ رہا ہے۔ چین کے کامیاب سیاسی، انتظامی اور معاشی تجربات سے سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔چینی سفیر نے کہا تحریک انصاف اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مابین بڑھتی ہوئی قربت خوش آئند ہے، کمیونسٹ پارٹی کی قیادت تحریک انصاف سے مضبوط اور فعال تعلقات کی خواہاں ہے، دوجماعتی نظام میں تحریک انصاف کا قومی سطح پر ابھرنا ایک نایاب سیاسی عمل کی مثال ہے، ہماری تمام دعائیں، تعاون اور نیک تمنائیں تحریک انصاف اور پاکستان کیساتھ ہیں۔ چینی سفیر