قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا۔مسلم لیگ(ن) کے رکن خواجہ سعدرفیق کے پروڈکشن آرڈرجاری نہ ہونے کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے احتجاج کیا جائے گا ۔سپیکر قومی اسمبلی سے حکومتی اتحادیوں بشمول سرداراخترمینگل نے بھی خواجہ سعدرفیق پروڈکشن آرڈرجاری کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ قومی اسمبلی کا دن 11بجے منعقد ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے ،قومی اسمبلی کا اجلاس دن 11 بجے کے بجائے اب شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ اپوزیشن کی طرف سے مسلم لیگ(ن) کے رکن خواجہ سعدرفیق کے پروڈکشن آرڈرجاری نہ ہونے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024