زرداری امریکہ میں ایک اپارٹمنٹ کے مالک،پاکستانی معیشت پر چھائے ہوئے بادل چھٹ رہے : فوادچوہدری
اسلام آباد:وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی میڈیا سے گفتگو.آصف زرداری امریکہ میں ایک اپارٹمنٹ کے مالک ہیں:چوہدری فواد حسین
آصف زرداری نے گوشواروں میں یہ اپارٹمنٹ ظاہر نہیں کیا:وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آرٹیکل 62اور63کے تحت تمام اثاثے ظاہر کرنا لازم ہے۔اثاثے چھپانے پر آصف زرداری رکن اسمبلی رہنے کے اہل نہیں۔الیکشن کمیشن میں آصف زرداری کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کرینگے:وزیر اطلاعات نے کہا کہ ریفرنس دائر کرنے کی ذمہ داری خرم شیر زمان کو دی ہے۔آصف زرداری اور نواز شریف اپنے آخری انتخابات لڑچکے ہیں۔حکومت کو کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں:وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ہماری حکومت نے اداروں کو خودمختار بنایا ہے۔تحریک انصاف نے کرپشن فری نظام کی بنیاد رکھنے کا وعدہ کیا تھا۔پاکستان کی سیاست میں صحتمندانہ رجحان سامنے آئےگا۔قومی خزانے کو لوٹنے والوں سے متعلق وزیراعظم کا وژن واضح ہے:وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں پانچ سال کرپشن سے پاک حکومت کی۔پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ماحول تبدیل ہو رہا ہے۔پرتگال نے پاکستان کیلئے اپنی ٹریول ایڈوائزی تبدیل کر دی ہے:چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستانی معیشت پر چھائے ہوئے بادل چھٹ رہے ہیں۔
برٹش ایئر ویز نے پاکستان میں فلائیٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری لا رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان غریب افراد کی بات کر رہے ہیں:چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ہماری حکومت رحم پر مبنی پالیسیاں بنا رہی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر ہمیں شدید تشویش ہے۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری بند ہونی چاہئیں۔آنے والے دنوں میں نئے پاکستان کے عوام کو مزید خوشخبریاں ملیں گی۔فیصل واوڈا نے اپارٹمنٹ گوشواروں میں پہلے سے ہی ظاہر کیا ہوا ہے۔