وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے واضح ہدایات کے باوجود کرشنگ سیزن شروع نہ کرنے والی بعض شوگر ملوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیدیا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ مطالبات تسلیم کئے جانے کے باوجودشوگر ملیں نہ چلانے کا کوئی جواز نہیں ،شوگر ملیں نہ چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی، ہم کسی صورت کاشتکاروں کا استحصال نہیں ہونے دینگے، تحریک انصاف کی حکومت اپنے کسان بھائیوں کے ساتھ ہے۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کے مفادات پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ وزن میں کٹوتی کی شکایت پر بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا۔ کاشتکاروں کو ان کی محنت کا معاوضہ دلایا جائے گا،کاشتکاروں کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائے گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024