وسیم اختر نے جو توڑ پھوڑ کی،ملبہ وہی کا وہی پڑا،کراچی کب تک ملکی معیشت کا بوجھ اٹھائے گا ؟فاروق ستار
ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ وسیم اختر نے جو توڑ پھوڑ کی، ملبہ وہی کا وہی پڑا ہے، وسیم اختر نے جو توڑ پھوڑ کی، ملبہ وہی کا وہی پڑا ہے،کلفٹن میں بڑے بڑے گدھوں کا قبضہ ختم کرایا جانا چاہیے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک میں بے یقینی کی صورتحال ہے، سرمایہ کاری کا عمل رکا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا بے روزگاری میں اضافہ، مہنگائی ہو رہی ہے، حکومت سرمایہ کاری بڑھائے، سرمایہ کاروں کو ڈرایا، دھمکایا نہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا اور سرکاری افسران کیخلاف ایکشن ہونا چاہئے ، کلفٹن میں بڑے بڑے گدھوں کا قبضہ ہے جس کو ختم کرایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا گورننس نام کی کوئی چیز نہیں، کراچی کیلئے خصوصا کوئی منصوبہ نہیں ہے، کراچی کب تک ملکی معیشت کا بوجھ اٹھائے گا ؟ شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، کے ایم سی ہوش کے ناخن لے۔