صوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ چمن کے علاقے بوغرہ روڈ پر سبزی مارکیٹ کے قریب ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں قبائلی رہنما حاجی باول خان بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق بم قبائلی رہنما کی دکان کے قریب نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024