میونسپل کارپوریشن نے کئی منصوبوں کیلئے 18کروڑ 40لاکھ روپے کے فنڈز منظور ی دیدی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے اجلاس میں کئی منصوبوں کیلئے 18کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز منظور کرلیے گئے جن میں پیرودھائی جنرل بس سٹینڈ کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے 4کروڑ روپے ،گیس بل کیلئے فنڈ ناکافی ہونے کے باعث 20لاکھ روپے ،پنشنرز کیلئے 12کروڑ روپے اور آر ایم سی کے ملازمین کی رہائش گاہوں کی تعمیر کیلئے 2 کروڑ چالیس لاکھ روپے شامل ہیں جبکہ جنرل بس سٹینڈاور اس کے آس پاس میں واقع سرکاری اراضی سے تجاوزات کے خاتمے کی سفارش بھی منظور کرلی گئی جنال ہال میں ہونے والے بلدیاتی نمائندوں اور میونسپل کارپوریشن کے افسران کے اجلاس کے دوران مختلف منصوبوں کیلئے فنڈکی منظوری بھی لی گئی میئر بلدیہ راولپنڈی سردار نسیم خان، ڈپٹی میئر چوہدری طارق،چیف آفیسر راولپنڈی میونسپل کارپوریشن شفقت رضا شہر کے بلدیاتی نمائندے اورلوکل انتظامیہ کے افسران موجود تھے اجلاس میں میونسپل کارپوریشن کے فنانس آفیسر کی جانب سے گیس بلوں کی ادائیگی کیلئے 20 لاکھ روپے،پنشنرز ملازمین کی پنشنز کیلئے 12 کروڑ روپے کی منظوری مانگی دونوں مطالبات کو ہائوس نے منظور کرلیا میونسپل کارپوریشن کے انفرسٹرکچر آفیسر نے کمرشل مارکیٹ میں موجود نرسری کی بقیہ اراضی پر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی رہائشوں کیلئے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے جبکہ پیرودھائی میں واقع جنرل بس سٹینڈ کے معیار کو مزید بہتر کرنے کیلئے 4 کروڑ روپے کی منظوری مانگی جس کو ہائوس نے مشروط طور پر منظور کرلیا جس میں یہ شرط رکھی گئی کہ اس فنڈ سے پختہ دیواریں نہ بنائی جائیں گی علاوہ ازیں میونسپل کارپوریشن کے ریگولیشن آفیسر نے پیرودھائی جنرل بس سٹینڈ کے ارد گرد سابقہ ادوار میں قائم ہونے والے پی سی او پر ہونے والے قبضوں کو واگزار کروانے اور دیگرسرکاری اراضی پر موجود تجاوزات کے خلاف آپریشن کی سفارش کی گئی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔