پاک فلیگ کرکٹ کلب کے سی پاک فرمان کرکٹ کلب محمد ثاقب میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر ) سی اے زون دو کے زیر اھتمام منعقدہ محمد ثاقب میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل پاک فرمان کرکٹ کلب نے یونائیٹڈ اسپورٹس کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا بلاشبہ یہ میچ ٹورنامنٹ کا سب سے بہترین اور دلچسپ میچ تھا جس میں میچ کی آخری گیند تک دونوں ٹیموں میں سے کسی کو نہی معلوم تھا کہ کون جیتے گا میچ کی آخری گیند پر یونائیٹڈ اسپورٹس کو میچ جیتنے کے لئے 3 رنز اور میچ برابر کرنے کے لئے 2 رنز درکار تھے مگر وہ آخری گیند پر صرف ایک رنز اسکور کرسکی ٹی ایم سی گراونڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ھو? پاک فرمان کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 34۰5 اوورز میں 203 رنز بناکر آوٹ ھوگئی حزیفہ حسن نے 48 رنز، طلحہ احسان نے 47 رنز اور محمد کاشان نے 43 رنز اسکور ک? یونائیٹڈ اسپورٹس کے فاذ اللہ نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ھو? صرف 27 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی طحہ احمد نے 41 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں یونائیٹڈ اسپورٹس مقررہ 35 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بناسکی طحہ احمد نے 64 رنز، فاذ اللہ نے 36 رنز اور حسن جعفری نے 35 رنز اسکور ک? طلحہ احسان نے 49 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ منیرالرحمان نے 48 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا پاک فرمان کرکٹ کلب کے طلحہ احسان کو شاندار آل راونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا اختر قریشی اور محمد یونس نے ایمپائرنگ کے فرائض سرانجام د? جبکہ محمد منہاج آفیشل اسکورر تھے۔