پاکستان اور جنوبی افریقہ الیون کے درمیان پریکٹس میچ آج بینونی میں شروع ہو گا
لاہور(آئی این پی) قومی کر کٹ ٹیم اور جنوبی افریقہ الیون کے درمیان 3روزہ پریکٹس میچ (آج)بدھ سے بینونی میں شروع ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ کے دورے پر ہے۔جس کا باقاعدہ آغاز 26دسمبر سے ہو گا تاہم کنڈیشنز سے ہم آہنگی کے لئے پاکستان اور جنوبی افریقہ الیون کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ (آج)بدھسے شروع ہو گا۔پریکٹس میچ کا مقصد موسم، وکٹوں اور دیگر چیزوں سے جلد متعارف ہونا ہے۔پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ذرائع کے مطابق شاداب خان اور محمد وسیم (آج) بدھ سے شروع ہونے والا تین روزہ پریکٹس میچ نہیں کھیل سکیں گے جب کہ اوپنر فخر زمان کی بھی میچ میں شرکت مشکوک ہے۔قومی ٹیم سے ساتھ افریقن انویٹیشن الیون کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی جس کے لیے کھلاڑی بینونی میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔