سول سرونٹس کی تربیت کے لئے عالمی اداروں سے بھی استفادہ کیا جائے‘ عارف علوی
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سول سرونٹس کی تربیت کے لئے قائم اداروں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ سول سرونٹس کی لوگوں کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کر سکیں۔ صدر گزشتہ روز سکول آف نیشنل پبلک پالیسی کے بورڈ آف گورنرز کی صدارت کر رہے تھے۔ سکول کے ریکٹر نے صدر ادارے کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔ ریکٹر نے سکول آف پبلک پالیسی کی تربیت کو بہتر بنانے کے اقدامات سے بھی صدر کو آگاہ کیا۔ صدر نے سکول کے بورڈ آف گورنرز کو ہدایت کی وہ سول سرونٹس کی تربیت کے لئے دنیا کے دوسرے اداروں میں اعلیٰ معیار کی تربیت سے بھی استفادہ کریں۔ صدر نے زیادہ تعداد میں ریسرچرز اور اعلیٰ معیار کے انسٹرکٹرز کو فیکلٹی کا حصہ بنانے پر زور دیا۔