وزیرعظم جمعہ کو ایچ ای سی کے زیر اہتمام تعلیم کانفرنس میں شرکت کرینگے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایچ ای سی جمعہ کو پی ایم ہاؤس اسلام آباد میں تعلیم کے متعلق اعلیٰ سطح کی کانفرنس منعقد کرے گا۔ وزیراعظم بھی اس کانفرنس میں شرکت کریںگے۔ جمعہ کے روز کانفرنس کے انعقاد کے بعد پی ایم ہاؤس کے تعلیمی مقاصد کے لئے استعمال کا آغاز ہو جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان ہفتہ کو حکومت پنجاب کی سو روزہ کارکردگی کے بیان کے لئے منعقدہ اجلاس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ یہ تقریب لاہور میں منعقد کی جائے گی۔