وزیر دفاع کا دورہ جنوبی وزیرستان انگور اڈہ پر باڑ کی تنصیب کا معائنہ
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبر پی کے اور وفاقی وزیر دفاع نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنمائوں نے انگور اڈہ پر باڑ لگانے کے کام کا معائنہ کیا۔ گورنر شاہ فرمان اور وزیر دفاع پرویز خٹک کو جاری آپریشنز، علاقے میں سکیورٹی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ گورنر اور وزیر دفاع نے قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی۔