انسداد دہشتگردی مہم کامیاب بنانے کیلئے فلپائن میں باحجاب خواتین فوجی تعینات ہونگی
منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن کے شورش زدہ علاقوں میں انسداد دہشتگردی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے باحجاب خواتین فوجیوں کو تعینات کیا جائیگا۔ کرنل رومیو نے بتایا مراوی شہر میں کامیاب تجربہ کے بعد فیصلہ کیا گیا یہ امن عامہ کی بحالی، جنگ زدہ لوگوں سے کمیونیکیشن، ثقافتی اور نفسیاتی خدمات انجام دینے کے علاوہ انتظامیہ کی مدد کرینگی۔ 56 رکنی دستے کو 2017ء میں میرٹ میڈل سے نوازا گیا تھا۔