سعودی عرب دنیا میں اسلحہ درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے: سٹاک ہوم ریسرچ انسٹیٹیوٹ
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب دنیا میں اسلحہ درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔ سٹاک ہوم انٹرنیشنل ریشرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری کردہ نے 2017 ء کیاعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب نے 2017ء میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ اسلحہ خریدا ہے جبکہ فرانس بھی اس شعبے میں صف اول کے ممالک میں شامل ہے ۔ سعودی عرب نے 2017ء کے دوران 61.21 ارب یورو عسکری شعبہ پر خرچ کئے۔ اس طرح سعودی عر کے عسکری اخراجات یوروگوائے کی مجموعی قومی پیداوار کے برابر، لتھویا کی قومی پیداوار سے دوگنا اور افغانستان کی قومی پیداوار کے حوالے سے 3گنا زیادہ ہیں۔ سعودی عرب نے 2015ء میں جنگ یمن کے بعد سے فوجی اخراجات میں اضافہ کیا ہے۔ امریکہ نے سعودی عرب کو سب سے زیادہ اسلحہ فروخت کیا ہے اور اس کے بعد برطانیہ، فرانس، سپین، اٹلی، سوئٹزرلینڈ اور کینیڈا کے نام آتے ہیں۔