امریکہ یقینی بنا رہا ہے پاکستان ہمارا پیسہ چینی قرض اُتارنے کیلئے استعمال نہ کرے : آئی ایم ایف
نیویارک (نیٹ نیوز) بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان ہمارا قرضہ چین سے لئے گئے اپنے قرضے اُتارنے کیلئے استعمال نہ کرے، امریکہ اس بات کو یقینی بنا رہا ہے۔ آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق قرض پروگرام پر پاکستان سے بات چیت جاری ہے۔ نئے قرضے سے پہلے پرانے قرضوں کی تفصیلات دیکھنا ہونگی۔ آئی ایم ایف کے مطابق قرضوں کی واپسی کی پاکستانی صلاحیت کا جائزہ لیا جائیگا اور قرض ادائیگیوں کا تجزیہ کیا جائیگا۔ پاکستان کو قرض دینے کا حتمی فیصلہ ایگزیکٹو بورڈ کرے گا۔