یوکرائنی خاتون کے ساڑھے 6 فٹ لمبے بال، خوبصورتی کا راز تین ہفتوں میں ایک بار دھونا ہے: الینا
کیف (نیٹ نیوز) یوکرائن سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ الینا کرواسینکو ایک کامیاب کاروبار خاتون اور 6 سالہ جڑواں بچوں کی ماں ہے۔ اس نے آخری بار 5 سال کی عمر میں بال کٹوائے تھے، اسکے بعد سے وہ انہیں بڑھا رہی ہے اور اب اسکے بالوں کی لمبائی 2 میٹر یعنی ساڑھے 6 ہوچکی ہے۔ وہ فخر سے کہتی ہے دنیا میں قدرتی اور لمبی زلفوں کی مالک خواتین سے زیادہ خوبصورت کچھ نہیں۔ الینا کے کہنا ہے کہ اسکے خوبصورت بالوں کا راز تین ہفتوں میں بس ایک بار انہیں دھونا ہے۔ زیادہ دھونے سے بال ہلکے اور انکی نشوونما رک سکتی ہے۔ میں بالوں کیلئے قدرتی اشیاء اور تیل استعمال کرتی ہوں۔