برطانوی وزیراعظم تھریسامے کیخلاف پارلیمنٹ میں ایک بار پھر تحریک عدم اعتماد پیش
لندن (این این آئی) برطانوی وزیراعظم تھریسامے کیخلاف پارلیمنٹ میں ایک بار پھر تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی۔عالمی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے کیخلاف پارلیمنٹ میں ایک بار پھر تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی ٗتحریک عدم اعتماد اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے پیش کی۔اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے تحریک عدم اعتماد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے جنوری میں بریگزٹ ڈیل پر رائے شماری کو مسترد کرتے ہیں۔